Aaj Logo

شائع 10 فروری 2020 02:29pm

مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کہیں نہیں جارہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے افواہوں کو دفن کردیا اور کہا کہ مشیرخزانہ کہیں جائیں گے نہ گورنر اسٹیٹ بینک ۔

اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کیساتھ اہم بیٹھک لگائی ۔ ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے کہا مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ دونوں کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ساتھ ہی شبر زیدی کی تبدیلی کا بھی بتادیا ۔ کہا چیئرمین ایف بی آر شدید بیمار ہیں، وہ میری درخواست پر چھ ماہ کیلئے آئے تھے۔

شبر زیدی کی جگہ کسی اور بندے کو لیکر آئیں گے ۔ معاشی ٹیم ایف بی آر کیلئے کسی موزوں  ہے اور وزیراعظم نے اشیائے خورونوش کے بحران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  بحران کے ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حالیہ بحران میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں، بات چیت میں انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو منظم  اور متحد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Read Comments