وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں عوامی ریلیف کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ قوت خرید نہ رکھنے والوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا کہ ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کیے۔ لیکن ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے اعلی سطح کے اجلاس میں کہا کہ عوام کوریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاہرحال میں پہنچائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوت خرید نہ رکھنے والوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں، تاہم ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے۔
عمران خان کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ اگر غریب کا احساس نہیں کرسکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں ۔
وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت دی کہ کچھ بھی کریں لیکن عوام کو ریلیف پہنچائیں ۔ اجلاس میں آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے۔