پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن بدترین مندی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ اور افراط زر کی بلند شرح کے پیش نظر مارکیٹ میں سیلنگ پریشر رہا، ہنڈریڈ انڈیکس بارہ سو اکیس پوائنٹس کمی سے چالیس ہزار چار سو پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان میں افراط زر کی شرح میں غیرمتوقع اضافہ ساتھ ہی کورونا وائرس کے باعث چینی اسٹاک مارکیٹس نو فیصد تک گر گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی،سرمایہ کار کہتے ہیں مہنگائی کی شرح بڑھنے کے بعد شرح سود میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے۔
مارکیٹ میں پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس بارہ سو اکیس پوائنٹس کمی سے اکتالیس ہزار کی حد گنوا کر چالیس ہزار چار سو نو پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر تین سو بیالیس کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا، دو سو پچاسی کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ چوالیس میں اضافہ ہوا۔