اٹلی اور برطانیہ میں بھی دو، دو افراد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ، انیس ممالک کے شہری کورونا کی زد پر ہیں ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ۔ برطانیہ میں بھی دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اٹلی میں دو چینی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اٹلی نے چین کیلیے پروازیں بند کردیں، اطالوی کروز شپ میں چینی بیمار خاتون کی موجودگی پر جہاز کو روک لیا گیا۔
مہلک وائرس کورونا کے وار جاری ہیں ،انیس ممالک کے شہری جان لیوا وائرس کی زد میں ہیں۔
متحدہ عرب امارات، فرانس، جرمنی سمیت کئی ممالک کے بعد اٹلی میں بھی دوچینی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اٹلی نے چین کے لیے اپنی پروازیں بند کردیں، اطالوی کروز شپ میں چینی بیمار خاتون کی موجودگی پر جہاز کو روم سے پینتیس میل دور روک لیا گیا۔ جہاز میں چھ ہزار مسافر موجود ہیں۔
جنوبی کوریا اورسنگاپور میں مزید کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ امریکانے اپنے شہریوں کو چین سفرنہ کرنے کی ہدایت کردی۔
ووہان سے برطانیہ واپس آنے والے ڈیڑھ سو زائد شہریوں کو آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔
روس نے کورونا وائرس کے پیش نظر چین کے ساتھ عارضی طورپرسرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔