مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے لندن میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ موجودہ حکومت عوام کیلئےکچھ نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کی جانب سے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف برطانوی اخبار میں آرٹیکل سیاسی مقاصد کا حصہ ہے۔ برطانوی عدالت میں سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نےمجھ پربےبنیادالزامات لگائے، میرےخلاف آرٹیکل سیاسی مقاصدکاحصہ ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کیلئےکچھ نہیں کرسکی، وزیراعظم عمران خان یوٹرن میں ماہر ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت چورمچائےشوروالا کام کررہی ہے، شہزاداکبرنےعمران خان کی ہدایت پرالزام لگائے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ سچ کا سہارالےکر لندن کی ہائیکورٹ سےرجوع کیاہے۔