Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2020 03:25pm

چین: کورونا وائرس، ہلاکتیں 80 ہوگئیں،3 ہزار متاثر،15 شہروں میں لاک ڈاون

چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد اسی تک پہنچ گئی۔ تین ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پندرہ شہروں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا۔ دنیا بھر میں  چین سے آنے والوں کی اسکریننگ جاری ہے۔

 چین میں کورونا وائرس کی دہشت،  وائرس مزید تیزی سے پنجےگاڑھنے  لگا۔

 وائرس سے ووہان شہرسب سے زیادہ متاثرہے اور درجنوں ہلاک جبکہ مریضوں کی  تعداد  تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔  شہری بدستور خوف میں مبتلا ہیں۔

 اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں، اور وہ وائرس سے  مریضوں کے علاج میں مصروف جبکہ طبی عملہ بھی متاثر ہونے لگا۔

 کورونا سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات  جاری ہیں۔ووہان  سمیت لاک ڈاؤن پندرہ   شہروں تک بڑھادیا گیا۔متعدد بازار،  سڑکیں، ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے بند ہیں۔

 دوسری جانب دیگر ملکوں میں بھی وائرس میں مبتلا  مزید  مریض سامنے آگئےہانگ کانگ، تھائی لینڈ، ملائیشیا،  سنگاپور،جاپان، جنوبی کوریا،تائیوان،ویتنام  اور نیپال میں بھی مزیدکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Read Comments