Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2020 04:18pm

چین میں پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں ،دفتر خارجہ

 چین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کیخلاف  پاکستان میں بھی اقدامات ہونے لگے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  بیجنگ میں سفارتخانےسےرابطے میں ہیں، پاکستانی طلبہ کی مکمل دیکھ بھال کویقینی بنایاجائےگا۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں  کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آیا توتشخیص کیلئے نمونے 3 ممالک کی لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

Read Comments