Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2020 04:15pm

بے جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل، دی اکانومسٹ

عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کردیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔ پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتیں۔

عالمی جریدے نے لکھا کہ نریندر مودی کی  پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کاباعث ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی ماہ سےبنیادی حقوق سے محروم ہیں،مودی حقوق غصب کرکے آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں۔

عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کردیا، بین الاقوامی جریدےکےتازہ ایڈیشن میں مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے ، اکانومسٹ کے مطابق   بی جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔

جریدے کے مطابق  مودی حقوق غصب کرکے آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں،پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کاباعث بن سکتی ہیں۔

جریدے میں مزید کہا گیا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی ماہ سےبنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

Read Comments