پاکستان کے لیے آئی اچھی خبرہے، حسین وادیاں۔ اور پرامن ماحول۔ پیارا پاکستان۔ کھیلوں کے ساتھ سیاحت کیلئے بھی سازگار۔ پاکستان میں امن کا بول بالا۔ قربانیوں کے ثمرات ملنے لگے۔ برطانیہ نے بھی پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا،۔
برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کی اجازت دے دی۔
برطانوی ہائی کمشنر کہتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ اب برطانوی شہری پاکستان میں مزید خوبصورت سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور میں خود بھی پاکستان کے مزید خوبصورت علاقوں کے سفر کا خواہش مند ہوں۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے آئیں۔
سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے ثمرات ملنے لگے، برطانیہ نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔
نئے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اور بموریت وادیوں تک بذریعہ سڑک جاسکتے ہیں۔
برطانیہ کی طرف سے 2015 کے بعد سفری ہدایات میں واضح طور پر کی جانے والی یہ پہلی ترامیم ہیں۔