Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2020 03:25pm

جھوٹا بھارتی پراپیگنڈہ، بھارتی سفارتی اہلکار کو احتجاجی مراسلے دے دیا گیا

پاکستان میں اقلیتوں سے ناروے سلوک کا بھارتی پراپیگنڈہ، اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے ۔بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا  کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی طرف سے انفرادی واقعات کو اقلیتوں کے حقوق سے جوڑنے کا بے بنیاد پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  بھارت کی یہ سازشیں بھارت کے اپنے اندر اقلیتوں سے ناروا سلوک اور شہریت قوانین جیسے امتیازی اقدامات سے توجہ نہیں ہٹا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی پر ان پراپیگنڈہ سے پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ بھارت کو واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔ پاکستانی قانون ملکی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ڈھونگ رچانے سے باز رہے ۔ بھارت اپنے گھر کو درست کرے۔ بھارت دوسرے ممالک کے معاملات پر سیاست کرنے سے اجتناب کرے۔ بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

Read Comments