پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا تو اسپورٹس اینکر زینب عباس نے بی پی ایل میں 6 وکٹیں لینے کے باوجود ایسا ہونے کی وجہ جاننا چاہی۔
Also - @iamamirofficial just took 6 wickets in the BPL to take his team through,why exactly has he been omitted from the squad?
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) January 16, 2020
زینب عباس کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے محمد عامر نے لکھا کہ 'ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی وجہ سے' اور پھر کچھ دیر بعد ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے محض 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا تو مختلف کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔