Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2020 02:28pm

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا، ورلڈکپ فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس ورلڈ پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اُڑے جبکہ بابر اعظم کا نام ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل، بابراعظم اورشاہین شاہ آفریدی کرک انفو ایوارڈز کیلئے بھی نامزد ہوگئے۔

ون ڈے فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کے باعث بابراعظم آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہوگئے۔

ٹیم میں بھارت کے چار، ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے دو دو جبکہ پاکستان، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ورلڈکپ ونر انگلینڈ کے بین اسٹوکس آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی پر قبضہ جمالیا، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر جبکہ روہت شرما ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے۔

دو ہزار انیس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل شکست سنچری پر بابراعظم کرک انفوون ڈے پرفارمنس کیلئےنامزد ہوگئے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی بولنگ پرفارمنس آف دی ائیرکیلئےنامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ICC ODI Team of the Year (in batting order): Rohit Sharma, Shai Hope, Virat Kohli (captain), Babar Azam, Kane Williamson, Ben Stokes, Jos Buttler (wicketkeeper), Mitchell Starc, Trent Boult, Mohammed Shami, Kuldeep Yadav

Read Comments