کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 400 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک تولہ سونا 89 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 646 روپے کا ہوگیا ہے۔
-14 جنوری 2020 کے ریٹ
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ہنڈریڈ انڈیکس مندی کے رجحان کے ساتھ بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر گراوٹ کا شکار رہا جبکہ صرافہ بازار سونا 400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا تھا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ کاروبار کا آغاز تیزی جبکہ اختتام مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا۔ گیارہ پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد انڈیکس 43 ہزار 207 پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 85 پیسے پر مستحکم رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 155 روپے 10 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے پر فروخت ہوا تھا۔
سونا فی تولہ 400 روپے کی کمی سے 89 ہزار200 روپے فی تولہ پر آگیا تھا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کی کمی سے 76 ہزار 474 روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 15 سو 46 ڈالر فی اونس پر آگیا تھا۔
-13 جنوری 2020 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 600 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایک تولہ سونا 89 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 818 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 15 سو 51 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا۔