Aaj Logo

شائع 14 جنوری 2020 01:17pm

'میرا اور خلیل الرحمان قمر کا رشتہ اداکارہ اور ہدایتکار سے زیادہ کچھ نہیں تھا'

ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کے مصنف خلیل الرحمان قمر سے شادی سے متعلق افواہوں پر فلم 'کاف کنگنا' کی اداکارہ ایشل فیاض نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ 'میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، میری کوئی شادی نہیں ہوئی اور یہ فیک نیوز ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرا اور خلیل الرحمان قمر کا رشتہ اداکارہ اور ہدایتکار سے زیادہ کچھ نہیں تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جس نے بھی اس خبر کو پھیلایا ہے انہیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ بناء سچائی کو جانے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق اس طرح کی باتیں پھیلائی جائیں'۔

 

View this post on Instagram

 

#EshalFayyaz denies rumours about her marriage with #KhalilurRehmanQamar. #Exclusive to dhanak @ieshalworld @dhanak

A post shared by Dhanak (@dhanakentertainment) on

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میری جیسے ہی اور جس سے بھی شادی ہوگی تو سب سے پہلے آپ لوگوں کو پتا چلے گا، ابھی تک کسی سے شادی کا کوئی پلان نہیں ہے، اس وقت میرا پورا فوکس صرف میرے کام پر ہی ہے'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں یہ ویڈیو صرف اس لئے ہی ریکارڈ کروا رہی ہوں تاکہ سب کو سچ اور جھوٹ کا پتا چل جائے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایشل فیاض اور خلیل الرحمان قمر کی شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں۔

Read Comments