Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 02:35pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 600 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا 89 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 818 روپے کا ہوگیا ہے۔

-11 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 90 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 90 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 15 سو 62 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا۔

-10 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 500 روپے فی تولہ پر آگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 89 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 732 روپے کا ہوگیا تھا۔

Read Comments