Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2019 12:19pm

محدود فارمیٹ میں کامیابیاں نہ ملنے کی وجہ کرکٹرز کا آؤٹ آف فارم ہونا قرار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کہتے ہیں کہ 2019 قومی ٹیسٹ ٹیم کیلئے مشکل سال تھا، قومی ٹیم مستقبل میں بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان لانا سب سے بڑی کامیابی ہے۔

مصباح الحق نے قومی ٹیم کی 2019 میں کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں پر کارکردگی متاثر کن نہ رہی، محدود فارمیٹ میں کامیابیاں نہ ملنے کی بڑی وجہ کرکٹرز کا آؤٹ آف فارم ہونا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے چناؤ کیلئے کئے گئے فیصلےآسان نہ تھے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے 2019 کو یادگار سال قرار دے دیا، کہا اس سال کا اختتام ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس پی سی بی نے مختصر وقت میں شاندار ڈومیسٹک اسٹرکچر تشکیل دیا۔

احسان مانی نے پی سی بی کو مزید موثر ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Read Comments