Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2019 05:18pm

بھارت میں کسی ٹیم کو نہ بھیجا جائے، جاوید میانداد کا آئی سی سی سے مطالبہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت نے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کیخلاف آگ پھیلائی ہوئی ہے تو انہیں پوری دنیا میں کہیں مدعو ہی نہیں کرنا چاہیئے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں کسی ٹیم کو نہ بھیجا جائے اور نہ ہی انہیں کسی ایونٹ میں مدعو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ اب بھارت محفوظ ملک نہیں رہا، وہ انسانیت کو بھول چکے ہیں اور جانوروں کی طرح انسانوں کا قتل کررہے ہیں۔

جاوید میانداد نے کہا کہ وہ لوگ طور طریقے اور مذہب وغیرہ سب بھول چکے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیئے۔

انہوں اس بات کو بار بار دہرایا کہ بھارت اب کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے۔

انہوں نے آئی سی سی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دیگر ٹیموں کو بھارت میں جاکر کھیلنے سے روکے۔

ان کا مزید کیا کہنا ہے؟ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Read Comments