Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2019 02:53pm

قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا پہلا روز سینٹرل پنجاب کے نام

کراچی: قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا پہلا روز سینٹرل پنجاب کے نام رہا۔ ناردرن کو پہلی اننگز میں 254 رنز پر آؤٹ کیا۔ فیضان ریاض نے سنچری بناکر اننگز کی لاج رکھی جبکہ فہیم اشرف نے 5 وکٹیں اُڑائیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کا آغاز مایوس کن رہا، 69 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی لیکن فیضان ریاض اور روحیل نذیر ڈٹ گئے اور 155 رنز کی شراکت بنا ڈالی۔

روحیل نذیر نے 80 اور فیضان ریاض نے سنچری بنا کر 116 رنز اسکور کئے، فہیم اشرف نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح ناردرن کی ٹیم 254 پر آؤٹ ہوئی۔

جواب میں سینٹرل پنجاب نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنالئے۔

Read Comments