لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ کا سیریز کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے، پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
بی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خط کا جواب دیتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ کھیلنے بتایا ہے تاہم پی سی بی ترجمان کے مطابق بنگلادیش بورڈ نے ٹیسٹ میچز بعد میں کھیلنے کی خط میں کوئی وجہ نہیں بتائی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو دوبارہ خط لکھ ہے، خط میں سیریز دو حصوں میں کھیلنے کی وجہ پوچھی گئی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کی دو ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں، اب انکار کی وجہ بتائی جائے۔ پاکستان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی شیڈول کے مطابق ایک ساتھ کھیلنے پر قائم ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ میچز کو آگے منتقل کرنا ممکن نہیں ہے، ایف ٹی پی میں ٹیسٹ میچز کا یہی شیڈول ہے اور اسی شیڈول کے مطابق ہونی چاہیئے۔
پی سی بی کا موقف ہے کہ اطمینان کے لئے سیکورٹی کنسلٹنٹ اور آئی سی سی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔