ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ ڈھاکا میں بنگلادیشی بورڈ کا اجلاس ہوا، کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
بورڈ کے صدر ناظم الحسن کہتے ہیں کہ پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن ہیں لیکن فی الحال صرف ٹی ٹوئنٹی کھیل سکتے ہیں۔
صدر ناظم الحسن نے کہا کہ فی الحال ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکتے، پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن ہیں، ابھی صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کا مسئلہ نہیں چند کھلاڑی اور مینجمنٹ دورہ سے انکاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوچنگ اسٹاف سمیت تمام ممبران دورہ پاکستان سے گریزاں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اگر سینئر کھلاڑی رضا مند نہ ہوئے تو متبادل ٹیم تیار کریں گے، سیکورٹی کا مسئلہ نہیں چند کھلاڑی اور مینجمنٹ دورہ سے انکاری ہیں۔