Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2019 02:27pm

پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری، بلے بازوں میں بابر اعظم کا چھٹا نمبر

دبئی: ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں 3 درجے ترقی کے بعد کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے۔

اس کے علاوہ عابد علی، اظہر علی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

ہوم گراؤنڈ پر زبردست پرفارمنس کے باعث قومی کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقیاں ہوگئیں۔ بابر اعظم نے سیریز میں 2 سنچریاں بنائیں اور نویں سے کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے۔

بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں تیسری جبکہ  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹاپ پوزیشن ہے۔

سری لنکا کیخلاف مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے عابد علی کا کیریئر کے ابتدائی 2 میچز کھیل کر ہی 62 واں نمبر ہے جبکہ کپتان اظہر علی 26 ویں اور شان مسعود 41 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹاپ ٹين بولرز میں کوئی پاکستانی نہیں، محمد عباس کا 3 درجے ترقی کے بعد 15 واں نمبر ہے۔ شاہین آفریدی کا 39 واں اور نسیم شاہ کا 79 واں نمبر ہے۔

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی ہوئی اور قومی ٹیم اب ساتویں نمبر پر آگئی۔

Read Comments