Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2019 03:35am

اسرائیلی جنگی جرائم کیخلاف تحقیقات کا اعلان

ہیگ: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی چیف پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

چیف پراسیکیوٹر کے مطابق فلسطینی حکام نے آئی سی سی سے مداخلت کیلئے اپیل کی تھی اس لئے اب انہیں ججز سے تحقیقات کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی یروشلم اور غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم ہوئے ہیں۔

Read Comments