حافظ آباد: مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، مسافرکوچ علی پور سے ملتان جارہی تھی۔