Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2019 05:41am

ابرارالحق کے نئے گانے "چمکیلی" کے خلاف مقدمہ

لاہور: گلوکار ابرارالحق کے نئے گانے "چمکیلی" کے خلاف لاہور کی سول کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابرارالحق کے نئے گانے "چمکیلی" میں اداکارہ مہوش حیات چمکیلی کے روپ میں جلوہ گر ہوئيں، جو ڈولی چڑھنے کی بجائے بارات لے کر دولہا بیاہنے پہنچ گئیں۔

درخواست گزار رانا عدنان اصغر کا کہنا ہے کہ گلوکار ابرارالحق نے گیت میں ویمن ایمپاورمنٹ کی آڑ ميں مردوں کی تضحیک کی۔

سول کورٹ میں دائر پٹیشن میں کہا گیا کہ ابرارالحق قوم سے معذرت کریں اور گانا ڈیلیٹ کریں۔

عدالت نے درخواست پر گلوکار ابرارالحق کو بیس دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں مہوش حیات اور شاہ ویرجعفری نے پرفارم کیا ہے۔

Read Comments