Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2019 01:00pm

والد کے انتقال پر اداکار عمران عباس شدید صدمے سے دوچار

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کے والد انتقال کرگئے۔

عمران عباس کے والد کا انتقال اتوار کو ہوا، انہوں نے فیس بک اسٹیٹس کے ذریعے مداحوں کو افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مداحوں کو والد کے انتقال کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے ایصال ثواپ کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست بھی کی۔

والد کے انتقال پر وہ صدمے سے دوچار ہیں جس کا اظہار انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انسٹاگرام پر انہوں نے والد کی وفات کو زندگی کا سیاہ ترین وقت قرار دیا اور لکھا کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا جو میری طاقت، میرا سہارا تھے۔ یہ سہارے چھن جانے سے میں اس وقت سیدھا کھڑا نہیں ہوسکتا۔

 

View this post on Instagram

 

Perhaps this is the darkest time of my life..I lost my father ,my strength, my backbone.. I cant stand up straight at the moment. Thanks for your messages and posts but I wont be able to reply to them for a while.Its like breathing bricks and with huge lump in my chest with lots of guilt of not giving him time, saying what I shouldn't have said and not saying what I should have..Looking around for the echoes of his voice which I wont ever listen again, the touch I'll never feel again, his face which became a thing of past. Please value your parents because there is no one in this whole universe like them.. give them love and time, that's all they want..otherwise we just left with regrets and remorse..

A post shared by (@imranabbas.official) on

انہوں نے لوگوں کے اچھے پیغامات اور پوسٹس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ وقت تک ان کا جواب نہیں دے سکوں گا۔

عمران عباس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اپنے والد کو وقت نہ دے سکنے کا دکھ میرے سینے پر ایک بوجھ کی طرح دھرا ہے۔ میں نے ان سے وہ بہت کچھ کہا جو نہیں کہنا چاہیئے تھا، اور وہ سب نہ کہہ سکا جو کہنا چاہیئے تھا'۔

انہوں نے لکھا کہ میں اب اپنے والد کی آواز کبھی نہیں سن سکوں گا، ان کا چہرہ اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

عمران عباس نے مداحوں سے والدین کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی اپیل کی اور کہا کہ ان کے بچھڑ جانے پر ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہ جاتا۔

واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنے ہنر کا لوہا منوا چکے ہیں۔

Read Comments