لاہور: شیخ رشید احمد کے اپوزیشن پر تابڑ توڑ حملے، کہا بلاول کی سیاست خطرے میں ہے پیپلز پارٹی کو پلی پارگیننگ کرنی پڑے گی، فضل الرحمان نے سب کچھ کھو دیا، مولانا دسمبر کو حکومت کے لیے آخری ماہ کہتے ہیں مگر سال نہیں بتاتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو ملک سے باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا، پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر بولے کہ سیاسی سکون کے لیے الیکشن کمیشن کیساتھ کچھ لو اور دو کا طریقہ استعمال کرنا پڑے گا۔
شیخ رشید مولانا فضل الرحمان پر بھی برس پڑے، کہا مولانا کیساتھ ہاتھ ہوگیا، وہ کہتے تھے حکومت کے لیے دسمبر آخری ماہ لیکن سال نہیں بتاتے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مودی نے جو مسلمانوں کیساتھ کیا اب ہم پر فرض ہے کہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں، پاکستان ہندوستان میں کشیدگی بڑی تو حالات جنگ کی طرف جائیں گے۔
https://youtu.be/t5ua5L1Fgl0