Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2019 06:25pm

سال 2020 تک لاکھوں فونز میں واٹس ایپ بند ہوجائے گی

پرانے سافٹ ویئرز والے فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بُری خبر آئی ہے، واٹس ایپ کمپنی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے فونز جو پرانے سافٹ ویئر پر چلتے ہیں اُن میں 2020 تک موجودہ دور کی سب سے معروف میسجنگ ایپ کی سہولت برقرار نہیں رہے گی۔

کمپنی ذرائع کے مطابق پیغام رسانی کی سب سے معروف ایپ واٹس ایپ 31 دسمبر 2019 کو ونڈوز فونز کی اکثریت پر بے عمل ہوجائے گی کیونکہ آئی او ایس اور اینڈروائڈ کے پرانے ورژن والے اسمارٹ فون اس ایپ میں نئی تبدیلیوں کے ساتھ نہیں دے پائیں گے۔

راوں برس کے آخری روز سے ونڈوز فونز پر واٹس ایپ کی سروس بند ہوجائے گی۔

جن فونز پر واٹس ایپ بے عمل ہوجائے گی اُن میں لومیا سیریز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایچ پی ایلیٹ اسمارٹ فون، گوگل نیکسس ون، سام سنگ ایپک فور جی اور موٹرولا ڈروائڈ ایکس پر بھی واٹس ایپ سروس بے عمل ہوجائے گی۔

 

 

From February 12020, all Android phones running on Android 2.3.7 won't be able to run WhatsApp. That means no more updates and no more sending or receiving messages through the app. ... WhatsApp says that all iPhones on iOS 8 and older will stop supporting its service from February 12020.

Microsoft recently dropped support for its Windows Phone support and WhatsApp announced shortly after that all Windows Phone devices won't support WhatsApp starting January 1, 2020.

Read Comments