Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2019 01:44pm

یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا، این سی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ یاسر 16 دسمبر کو ٹیم دوبارہ جوائن کرلیں گے۔

سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں جگہ نہ بنانے والے یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا، لیگ اسپنر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں وہ اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ ہفتے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔

مشتاق احمد 120 روزہ اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔ مشتاق ضرورت پڑنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔

Read Comments