پرتھ: پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے والے انٹرنیشنل امپائر بن گئے۔
پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ایک اور اعزاز سب سےزیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں امپائرنگ کرکے علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا سب سے زیادہ 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ توڑدیا۔
یہ بطور امپائر علیم ڈار کے کیرئیر کا 129 واں ٹیسٹ ہے۔ انہوں نے اپنا امپائرنگ ڈیبیو 2003 میں بنگلادیش اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ڈھاکہ ٹیسٹ میں کیا تھا۔
علیم ڈار مسلسل 3 بار آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ 381 میچز میں امپائرنگ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔