Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2019 04:39pm

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اپنے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں انہیں دم دار اداکاری کی وجہ سے بھرپور پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ وہ اپنے کام کی انجام دہی میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں اور وہ اسی وجہ سے خاصی مشہور بھی ہیں۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ جہاں وہ اپنے کام کی انجام دہی میں سمجھوتہ نہیں کرتیں وہیں وہ اپنی فٹنس کو بھی کبھی نظرانداز نہیں کرتیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ ورزش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے 'NO  DAYS  OFF' یعنی فٹنس کے معاملے میں 'کوئی چھٹی نہیں' کیپشن درج کی۔

 

View this post on Instagram

 

NO DAYS OFF.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

شوہر دانش تیمور کے ساتھ لی گئی تصویر میں انہوں نے ‘WINNER  DON’T  QUIT. QUITTERS  DON’T  WIN’ کیپشن درج کی۔

 

View this post on Instagram

 

WINNERS DON’T QUIT. QUITTERS DON’T WIN.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

جبکہ ایک اور تصویر میں دانش تیمور پُش اپس لگارہے ہیں اور عائزہ کو ان کی کمر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے ‘WE  RISE  BY  LIFTING  OTHERS’ کیپشن درج کی۔

 

View this post on Instagram

 

WE RISE BY LIFTING OTHERS.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان 8 اگست 2014 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کا ایک بیٹا ریان تیمور بھی ہے جس کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

Read Comments