Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2019 05:12pm

سوشل میڈیا پر بے جا تنقید کے بعد حسن علی بول پڑے

کرکٹ کھیلنے کیلئے ان فٹ، ماڈلنگ کیلئے فٹ؟ انجری کا شکار فاسٹ بولر حسن علی کے ریمپ پر جلوؤں نے نئی بحث چھیڑدی۔

فاسٹ بولر حسن علی پہلے کمر اور پھر پسلیوں کی انجری میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے گزشتہ 4 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔

لیکن انہوں نے پاکستان فیشن ویک میں حیران کن انٹری دے ڈالی، ریمپ پر نہ صرف واک کی بلکہ اپنے جشن منانے کے اسٹائل سے مداحوں کو محظوظ بھی کیا۔

واقعہ کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، سوشل میڈیا پر بھی خوب لتاڑا جارہا ہے کہ حسن علی انجرڈ بھی ہیں یا نہیں؟ اور اگر ہیں تو اس کام کی اجازت کیسے مل گئی؟ پی سی بی کے ڈاکٹرز پینل پر انگلیاں اٹھ گئیں۔

تنقید کے بعد حسن علی بھی میدان میں آئے، ٹوئٹ میں لکھا کہ 60 سے 70 فیصد تک صحتیاب ہوچکا ہوں، مشکل وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہے۔

Read Comments