پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ 'گلوکارہ میشا شفیع نے کئی مرتبہ نجی طور پر معافی مانگنے کے پیغامات بھیجے ہیں لیکن میں نے نجی طور پر معافی قبول کرنے سے انکار کردیا'۔
انڈیپنڈنٹ اردو کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ 'کئی بار میشا شفیع کی جانب سے معافی کے پیغامات آئے کہ میں عوامی سطح پر نہیں مگر نجی طور پر معافی مانگ لیتی ہوں مگر میں نے یہ کہا کہ معافی عوامی سطح پر ہونی چاہیئے، جہاں آپ نے کہا ہے معافی بھی وہیں ہونی چاہیئے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'میشا کی جانب سے دائر کئے گئے کیسز خارج ہوچکے ہیں جبکہ اب جو کیس چل رہا ہے وہ میری طرف سے اُن کے خلاف دائر کیا گیا ہے'۔
انہوں نے کیس سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 'یہ کیس میری جانب سے اُن کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محترمہ ایسا نہیں کرتے، بہت نقصان ہوتا ہے لوگوں کو، ان کی فیملیز ہوتی ہیں اور آپ میرا نقصان بھر دیجیئے اور جو ہم نے 100 کروڑ کا دعویٰ کیا ہے وہ دے دیجیئے'۔
علی ظفر نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ 'جب آپ کے ساتھ اس طرح کا کوئی بھی معاملہ ہو تو آپ کو ہمیشہ اپنے حق کیلئے لڑنا چاہیئے کیونکہ ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے'۔
اُن کا مزید کیا کہنا ہے؟ ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔