پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ 'مجھے کامیاب ہونے کیلئے فواد خان یا سنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کامیاب ہونے کیلئے بس اچھی پرفارمنس درکار ہوتی ہے جو آپ کہیں بھی دے سکتے ہیں'۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حرا نے کیریئر کے دوران اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ دوسرے ڈرامے میں ثانوی کردار ادا کیا، اسی طرح پھر مرکزی اور پھر ثانوی متعدد کردار ادا کئے۔
ڈرامہ سیریل 'دو بول' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ 'انڈسٹری میں کوئی بھی اداکارہ اپنے کرداروں کے ساتھ اس طرح نہیں کھیلتا'۔
انہوں نے مزید کہا 'میں یہ بات میں اپنے منہ سے کہہ رہی ہوں کہ میں وہ واحد لڑکی ہوں جو بچوں کی پیدائش (ماں بننے) کے بعد اس انڈسٹری میں آئی اور ہیروئن بنی'۔
اُن کا مزید کیا کہنا ہے ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔
View this post on Instagram
A post shared by Entertainment.Express (@entertainment.express_official) on
واضح رہے کہ حرا مانی کی شادی سنہ 2008 میں سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے ہوئی جن سے اُن کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔