راولپنڈی: پاک سری لنکا کرکٹ کا دھمال کل راولپنڈی میں مچے گا، شاہین اور لنکن ٹائیگرز نے میچ کی تیاری مکمل کرلی، سیریزکی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔
قومی کپتان اظہر علی کہتے ہیں کامیابی کیلئے ڈسپلن سے کھیلنا ہوگا، مخالف کپتان کرونارتنے بھی اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک سری لنکا پہلا ٹیسٹ شاہین جھپٹنے کو تیار تو لنکن ٹائیگرز بھی ہیں ہوشیار۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور مشقیں کیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے کپتانوں نے سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔
قومی کپتان اظہر علی دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوش نظر آئے، کہتے ہیں سری لنکا کیخلاف کامیابی کیلئے منظم ہوکر کھیلنا ہوگا۔
سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہا پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسان ٹیم نہیں ہوگی، پلان کے مطابق کھیلیں گے۔
سری لنکن کپتان نے کہا کہ مکی آرتھر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بہت کچھ بتایا ہے۔