Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2019 05:47am

لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش

لندن: لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد نے ایون فیلڈ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔

دوسری جانب تحریک انصاف برطانیہ نے مظاہرے سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی لندن کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پی ٹی آئی نے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، کسی بھی احتجاج کو پی ٹی آئی کا مظاہرہ نہ سمجھا جائے۔

تحریک انصاف لندن نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے کسی بھی احتجاج سے پارٹی کو دور رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ احتجاجی مظاہرے باہر طارق محمود نامی شخص کے کہنے پر منعقد کیے گئے۔

یہ شخص اس سے قبل بھی تحریک انصاف اور پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے نواز شریف کیخلاف احتجاج منعقد کرواتا رہا۔

اب ایک باہر پھر طارق محمود نے نوازشریف کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کروانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

کیونکہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی لندن تقویم احسن صدیقی اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارا نوازشریف کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں۔ پارٹی نے سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر کسی احتجاج کی کوئی کال نہیں دی۔

یاد رہے کہ نواز شریف اس  وقت لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

Read Comments