لاہور: فیملی کورٹ لاہور نے اداکارہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر بچے کے نان و نفقہ کیس میں سابق شوہر اداکار و گلوکار محسن عباس سے جواب طلب کرلیا۔
اداکارہ فاطمہ سہیل کی جانب سے بچے کے نان ونفقہ کیلئے فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے کیس کی سماعت کی۔
درخوست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انکی موکلہ نے سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی، بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی۔ عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے اداکارہ فاطمہ سہیل کے سابق شوہر اداکار محسن عباس کو 16 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔