کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط تھا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملکی معاملات پر غور کریں، کرکٹ کی زمے داری اگر اہل لوگوں کو سونپی ہے تو انہیں کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پی ایس ایل فرنچائز کی کوچنگ نہیں کرنی چاہیئے یہ مفادات کا تصادم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں عبرتناک شکست ہوئی، اگر سی ای او پی سی بی وسیم خان نے صبر کی تلقین کی ہے تو ایسے وقت میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خواہش تین سال۔ پہلی کی تھی اب پوری ہورہی ہے تو اچھی بات ہے۔
سری لنکا سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈر تھا کہ بڑے کھلاڑی مسئلہ کرینگے مگر وہ آرہے ہیں جو اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سری لنکا کے کوچ ہیں یقیناً پاک سری لنکا سیریز میں سری لنکا کو فائدہ ہوگا۔
معین خان نے کہا کہ اگر وزیر اعظم پی سی بی کو کوئی مشورہ دے رہے ہیں تو انکو سوچنا چاہیئے، اگر اتنے باصلاحیت لوگوں کو پی سی بی میں لگایا ہے تو فری ہینڈ دیں۔