ایڈلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تینوں شعبوں میں انتہائی خراب کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ نوجوان بولرز سے امیدیں تھیں لیکن وہ توقعات پر پورا نہ اترسکے، آسٹریلیا میں نوجوان بولنگ اٹیک کے ساتھ کھیلنا بہت مشکل کام ہے۔
کپتان نے مزید کہا کہ بیٹنگ میں بھی بڑی پارٹنرشپ نہیں لگیں، اس سیریز میں شکست سے بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملا ہے۔
واضح رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں اننگز اور 5 رنز کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔