ایڈلیڈ: جو غلطی برسبین ٹیسٹ میں نسیم شاہ نے کی وہی غلطی محمد موسیٰ ایڈلیڈ ٹیسٹ میں کر بیٹھے۔ کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر 226 کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے تھے مگر گیند نو بال ہوگئی۔
Babar Bradman reaction was epic thoughpic.twitter.com/X4hmN1QX5C
— K Vijayendra (@k_vijayendra8) November 30, 2019
یوں وارنر نے 335 رنز کی شاہکار اننگز کھیل ڈالی، پہلے ٹیسٹ میں نسیم شاہ نے انہیں 56 کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ کروایا تھا مگر وہ بھی نو بال ہی قرار پائی تھی اور انہوں نے 154 رنز کی اننگز کھیل ڈالی تھی۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے قومی بولرز کے چھکے چھڑادیئے۔ ٹرپل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے ساتویں بلے باز بن گئے۔
ڈیوڈ وارنرکے شاہینوں پر وار، قومی بولرز کو ناکوں چنے چبوادیئے۔ اپنے کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری داغ دی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 39 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
اپنی اس اننگز میں انہوں نے سر ڈان بریڈمین اور مارک ٹیلر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے کسی بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی بنایا۔ ٹیسٹ تاریخ کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگئے۔