کولمبو: پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم مضبوط اسکواڈ کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرے گی، ڈیموتھ کرونارتنے قیادت کریں گے۔ میتھیوز، چندی مل اور سُرنگا لکمل بھی ٹیم کے ہمراہ 8 دسمبر کو آئیں گے۔
سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے جڑے گا۔ ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ آئی لینڈرز کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے سمیت تمام ریگولر کھلاڑی شامل ہیں۔ کوشل پریرا، میتھیوز اور چندی مل بھی آئیں گے۔
سنہ 2009 کے دورہ پاکستان میں لنکن ٹیم کے رکن سرنگا لکمل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا 19 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔
16 Member Test squad: Dimuth Karunaratne (c), Oshada Fernando, Kusal Mendis, Angelo Mathews, Dinesh Chandimal, Kusal Janith Perera, Lahiru Thirimanne, Dhananjaya De Silva, Niroshan Dickwella, Dilruwan Perera, Lasith Embuldeniya, Suranga Lakmal, Lahiru Kumara, Vishwa Fernando, Kasun Rajitha, Lakshan Sandakan.