Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2019 04:29pm

ایکسنٹ کی 'فنٹاسٹک کپ آف ٹی' پینے کی خواہش پوری ہوگئی

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایکسنٹ بینڈ کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی پاکستانی 'فنٹاسٹک ٹی' پینے کی خواہش پوری کردی۔

گزشتہ دنوں معروف بین الاقوامی میوزک بینڈ 'ایکسنٹ' نے 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں پروگرام کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے 'فنٹاسٹک کپ آف ٹی' پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی انہیں بڑی پیشکش کردی تھی۔

 

رومانیہ سے تعلق رکھنے والے میوزک بینڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں پرفارم کرنے آرہے ہیں۔

ایکسنٹ کی جانب سے 'فنٹاسٹک کپ آف ٹی' پینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں اپنے دفتر میں چائے کی پیشکش کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے ساتھ ایک 'فنٹاسٹک کپ آف ٹی' میرے دفتر میں شیڈول کیا گیا ہے'۔

خیال رہے کہ 27 فروری کے بعد سے 'فنٹاسٹک کپ آف ٹی اور فنٹاسٹک ٹی' وغیرہ جیسے وہ الفاظ جن سے پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہو، بھارت کی چِڑ بن چکے ہیں، کیونکہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی 'آہ۔۔۔ دی ٹی اِز فنٹاسٹک' کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔

Read Comments