نیویارک: ایک امریکی طالبہ نے کوانٹم فزکس کے امتحان میں صفر نمبر لیے اور اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تو گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے اس لڑکی کو سراہا۔
سند پچائی نے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ وہ بھی اس اس لڑکی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس 26 سالہ طالبہ کا نام سرفینہ نینس ہے جو اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے ایسٹروفزکس میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے۔
سرفینہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ چار سال قبل کوانٹم فزکس کے امتحان میں میرے صفر نمبر آئے تھے اور اپنے پروفیسر سے ملتے ہوئے میں بہت خوفزدہ تھی اور سوچ رہی تھی کہ مجھے فزکس کا مضمون پہلے ہی چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ تاہم آج میں ٹاپ ایسٹروفزکس پی ایچ ڈی پروگرام کا حصہ ہوں اور دو پیپر شائع کرا چکی ہوں۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی ہر ایک کے لیے مشکل ہیں لیکن گریڈز کم آنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ان مضامین میں آگے چل کر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔
4 years ago I got a 0 on a quantum physics exam. i met with my professor fearing i needed to change my major & quit physics. today, i’m in a top tier astrophysics Ph.D program & published 2 papers.
STEM is hard for everyone—grades don’t mean you’re not good enough to do it.
— Sarafina Nance (@starstrickenSF) November 20, 2019
سرفینہ کو جواب دیتے ہوئے سندر پچائی نے لکھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا، میں آپ سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
Well said and so inspiring! https://t.co/qHBwdv3fmS
— Sundar Pichai (@sundarpichai) November 21, 2019