اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر 4 روپے بڑھی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم معیشت کی بہتری کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔