پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان کی ریسٹورنٹ کے عملے سے بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
اس وقت 'علی رحمان ویڈیو لیکڈ' سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکار فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے عملے سے کسی بات پر زور زور سے چیخ رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ آپ کو پتا ہے میں کون ہوں؟ آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر دیکھا ہے؟
What happened here? #AliRehmanLeakedVideo pic.twitter.com/3aIewoXkRj
— Unum (@Unum4) November 23, 2019
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے علی رحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب ان کی وضاحتی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک 'سوشل ایکپیریمنٹ' تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ویڈیو کا مقصد ہیش ٹیگ 'تم جانتے ہو میں کون ہوں؟' کلچر کے خلاف آگاہی فراہم کرنا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم لوگ چاہتے تھے یہ ویڈیو وائرل ہو اور بالکل ایسا ہی ہوا، ولی نے یہ بھی کہا کہ ہم ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا وغیرہ پر اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل بھی کرنا چاہیئے۔ ان کا مزید کیا کہنا ہے؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Folks, I know you are all very anxious to hear my side of story. So without any further delay, I would like to share what happened there and stay tuned to this space as you will soon get to see the complete picture and you will surely love it. #ComingSoon #WaitForIt #BigNews pic.twitter.com/8MRn25B7jt
— Ali Rehman Khan (@alirehmankhan) November 23, 2019