کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کہ نواز شریف کا فیصلہ لیگل ہے وزیراعظم جو بولتے ہیں سچ بولتے ہیں پروٹو کول کا خیال نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ چین برے وقت کا ساتھی ہے اس رشتے کو مضبوط کرینگے، ہم دنیا بھر سے آنے والی انوسٹمنٹ کو ویلکم کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات خطے کے امن سے وابستہ ہیں، سی پیک کے خلاف ملکی اور غیر ملکی سطح پر مہم چلائی جارہی ہیں۔ میں نا مریم ہوں نا نواز شریف جو روتا پھروں مجھے کیوں نکالا۔
کراچی پریس کلب میں سی پیک منصوبے پر بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پک کا فائدہ پاکستان اور چین دونوں کو ہوگا، چین پاکستان میں فنانسنگ کا بڑا ذریعہ بنا ہے۔ چین سے لیا گیا قرضہ 2 فیصد شرح سود کے ساتھ 20 سالوں میں ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ملکی ٹرانسپورٹ کا نظام اتنا مضبوط نہیں ہے، ریلوے کے نظام میں بہتری کے لئے کام شروع ہے، چین دنیا میں سب سے تیزی سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑھ رہا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ایڈ نہیں چائنہ انوسٹمنٹ کررہا ہے ملک کا بیرونی قرضہ بہت زیادہ ہے جس کے معیشت پر اثرات ہیں، پاکستان کا قرضہ 74 ارب ڈالر ہے سی پیک کو ناکام کرنے کے لئے دنیا بھر میں مہم چلائی گئی۔