لاڑکانہ میں بی بی آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر طالبہ نمرتا کی پراسرا موت کے معاملے میں نادرا کی جاری کردہ فنگر پرنٹس کی رپورٹ سامنے آگئی۔
لاڑکانہ پولیس کی جانب سے نمرتا کی پراسرا موت کے معاملے میں نادرا کو فنگر پرنٹس میچنگ کیلئے بھیجی گئی تھی جبکہ نادرا ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ فنگر رپورٹ میں کوئی شواہد سامنے نہ آسکے۔
گیارہ کارڈز پر موجود فنگر پرنٹس کی کوالٹی لو ہونے پر بائیو ڈیٹا کراس میچنگ کمپیریزن نہیں ہو پایا، شناخت کیلئے بھجوائے تاہم نادرا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نمرتا واقعے پر بھیجے گئے تمام فنگر پرنٹس نمونے لاڑکانہ پولیس کو واپس بھجوا دیئے ہیں اور ذرائع کے مطابق وہ رپورٹ جوڈیشل انکوائری کے جج کو پیش کر دی گئی ہے۔