اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے ریٹائرمنٹ سے متعلق حکومت کوآگاہ کردیا، وزارت پارلیمانی امور کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آئینی مدت 6 دسمبر کو مکمل ہورہی ہے جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو مکمل ہوجائے گی، چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری پارلیمانی امور کوخط لکھ کر آگاہ کردیا۔
وزارت پارلیمانی امور کو چیف الیکشن کمشنر کا خط موصول ہوگیا، خط میں کہا گیا ہے کہ میری آئینی مدت 6 دسمبر کومکمل ہو رہی ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ خالی ہوجائے گا، حکومت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے اقدامات کرے۔
چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا، الیکشن کمیشن کے سندھ، بلوچستان کے ممبران کے عہدے پہلے ہی خالی ہیں۔ ممبران کے عہدہ کیلئے وزارت پارلیمانی امور کو 4 مرتبہ خط لکھے گئے۔