Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2019 12:02pm

بولرز کی مایوس کن کارکردگی پر بولنگ کوچ وقار یونس صفایاں دینے لگے

برسبین ٹیسٹ میں قومی بولرز کی مایوس کن پرفارمنس، بولنگ کوچ وقار یونس صفایاں دینے لگے۔

پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ میدان میں کیا ہوا سمجھ نہیں آئی، روز میٹنگز میں بولرز کو بتایا اور سمجھایا جاتا ہے لیکن انہوں نے پلان پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بولرز نے پہلی نئی گیند سے خراب بولنگ کی، اگر اچھی کی ہوتی تو پوزیشن مختلف ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بولرز نوجوان ہیں، انہیں سیکھنے کیلئے وقت لگے گا۔

بالنگ کوچ نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی، ان کی وجہ سے نئے بولرز کو چانس دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا جب بھی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا آتی ہے مشکلات پیش آتی ہی ہیں۔

محمد عباس کو نہ کھلانے پر وقار یونس نے کہا کہ وہ اہم بولر ہیں لیکن فی الحال ردھم میں نہیں ہیں، اگلا ٹیسٹ کھلانے پر غور کریں گے۔

 

برسبین ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی آسٹریلیا کے نام رہا، قومی ٹیم پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

برسبین ٹیسٹ کا تیسراروز بھی کینگروز کےنام رہا۔پہلی اننگز میں580 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ پاکستان ٹیم کی دوسری اننگز بھی آغاز سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 276رنز درکار ہیں۔

برسبین ٹیسٹ میں  آسٹریلیا نے اپنی  گرفت مضبوط کرلی۔

کینگروزنے پہلی اننگ میں 580 رنزجڑدیئے۔

لبوشين نے کيرئير کی پہلی سنچری داغتے ہوئے 185 رنز کی اننگزکھیلی۔

وارنر154رنزبناکرنسيم شاہ کی پہلی وکٹ بنے۔

یاسرشاہ نے چاروکٹیں لیں۔

پاکستانی بلےباز340 رنز کاخسارہ  پورا کرنے میدان میں اترے تو25پر پاکستان کی تین وکٹیں گرگئیں۔

اظہرعلی پانچ، حارث سہیل آٹھ اوراسدشفیق کھاتہ کھولے بغیر چلتے بنے۔

شان مسعود اوربابراعظم نے فائٹ شو کی۔

کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں پر64 رنز بن گئے۔

Read Comments