پاکستان کے نامور شیف گلزار نے اپنے سر پر چپل مار کر ایسا انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ اس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
ٹوئٹر پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے سر پر چپل مارکر احتجاج ریکارڈ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد کرکٹر محمد حفیظ نے بھی ایک ٹویٹ میں اپنا ردعمل دیا تھا۔
Great news Ex PM Nawaz sharif sb can travel to abroad for medical treatment 👍🏼,Highest medical panel decided that he needs to go to abroad so did our Judiciary admitted lack of medical assistance in Pakistan It means we 200 Millions Pakistani r not safe here ??? Just asking
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 16, 2019
اب ملک کی ایک اور معروف شخصیت شیف گلزار نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے بھی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے پر احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا اور اپنے سر پر چپل مار کر غصے کا اظہار کیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ 'میں عام طور پر پاکستان میں ہونے والی سیاست کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کرتا لیکن آج مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس حوالے سے مجھے ضرور کچھ کہنا چاہیئے'۔
انہوں نے سب سے پہلے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے اور ریلیف ملنے پر مبارکباد پیش کی اور پھر کہا کہ 'تمام حکومتی اداروں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اتنی جلدی انصاف کیا اور نواز شریف کو ریلیف دیا'۔
اپنے ویڈیو پیغام انہوں نے مزید کہا کہ 'عوام اور میں اس بات کی خوشی منا رہے ہیں اور میری خوشی منانے کا انداز بالکل مختلف ہے، میں اپنی خوشی کا اظہار چپل کو سر پر مار کے کرتا ہوں'۔
شیف گلزار نے اپنے سر پر زور زور سے چپل مارتے ہوئے کہا کہ 'اب مجھے امید ہے غریب لوگوں کو بھی جلد ریلیف ملے گا۔ جو لوگ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے تنگ آکر خودکشی کررہے، اپنے بچوں کو بیچ رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا'۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف شیف اپنی ہر بات کرنے کے ساتھ ساتھ سر پر روز سے چپل بھی ماررہے ہیں۔
شیف گلزار نے مزید کہا کہ 'جو لڑکیاں اپنی عزت بیچ کر اپنے گھر کو چلارہی ہیں ان کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اس کے علاوہ پولیس کے ادارے میں جو ناانصافیاں ہوتی ہیں، لوگ پیسے دے کر چھوٹتے ہیں یا اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں ان کو بھی شاید ریلیف مل جائے گا'۔ ویڈیو دیکھئے۔
معروف شیف گلزارحسین بھی ایک سرٹیفائیڈیوتھیاہیں۔انھوں نے اپنی ایک ویڈیوجاری کی ہےجس میں وہ میاں نوازشریف کےUKجانےپر شدید دُکھ میں مبتلاہیں اس حکومت سے سخت نالاں ہیں کہ اُنکوکیوں جانےدیاگیااِسی دُکھ کی وجہ سے وہ احتجاجاً اپنے سر پر جوتے ماررہے ہیں۔😁😁😁 pic.twitter.com/NInvFah3Bh
— Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) November 20, 2019
سوشل میڈیا ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی دینا شروع کردیئے۔ ایک صارف نے کہا کہ 'آنے والے دنوں میں ہر یوتھیا یہی کرتا نظر آے گا'۔
آنے والے دنوں میں ہر یوتھیا یہی کرتا نظر آے گا
— Nawaz Sharif lovers (@sheikhalithaila) November 20, 2019
محمد جاوید نامی صارف نے لکھا کہ بھینس سے بھی انڈے کی امید رکھ لیں، مگر Pti والوں سے غیرت کی امید کبھی مت رکھیے!۔
بھینس سے بھی انڈے کی امید رکھ لیں،
مگر Pti والوں سے غیرت کی امید کبھی مت رکھیے!— Muhammad Javed (@herfpk) November 20, 2019
ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ کی مہربانی سے یہ وقت آیا ہے کہ یوتھئے خود اپنے سر پہ جوتے مار رہے ہیں انشاءاللہ وہ وقت بھی قریب ہے کہ یہ اک دوسرے کو جوتے ماریں گے اور مل کے عمران خان کو بھی ماریں گے۔
اللہ کی مہربانی سے یہ وقت آیا ہے کہ یوتھئے خود اپنے سر پہ جوتے مار رہے ہیں انشاءاللہ وہ وقت بھی قریب ہے کہ یہ اک دوسرے کو جوتے ماریں گے اور مل کے عمران خان کو بھی ماریں گے
— attee_2410@yahoo.co. (@2410Attee) November 20, 2019
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ جوتے اصل میں عمران خان کو ماریں ہیں ۔ڈیڑھ سال میں ملک برباد کر کے رکھ دیا کرائم ماسٹر نیازی گوگو نے۔
یہ جوتے اصل میں عمران خان کو ماریں ہیں ۔ڈیڑھ سال میں ملک برباد کر کے رکھ دیا کرائم ماسٹر نیازی گوگو نے
— وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا (@MohsinFSiddiqu1) November 21, 2019
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ایک چھوٹا سا نمونہ ہے ان لوگوں کے لیے جو کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے جو ویڈیو میں نظر آرہا ہے ہر وہ شخص جو نوازشریف کی سیاست ختم ہونے کا اعلان کرتا تھا اب باقی کی ساری زندگی اپنے آپ کو جوتے مارتا ہوا گزارے گا کوئی بند کمرے میں کوئی اس طرح۔۔
ایک چھوٹا سا نمونہ ہے
ان لوگوں کے لیے جو کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے جو ویڈیو میں نظر آرہا ہے ہر وہ شخص جو نوازشریف کی سیاست ختم ہونے کا اعلان کرتا تھا
اب باقی کی ساری زندگی اپنے آپ کو جوتے مارتا ہوا گزارے گا کوئی بند کمرے میں کوئی اس طرح— Avenger1 (@Avenger26390495) November 21, 2019
نوید احمد نامی صارف نے لکھا کہ میاں کے جانے پر یہ اپنے سر پرجوتے مار رہا، لیکن جب میاں واپس آئے گا ہو سکتا ہے گولی مارلے جوش میں آکر۔
میاں کے جانے پر یہ اپنے سر پرجوتے مار رہا، لیکن جب میاں واپس آئے گا ہو سکتا ہے گولی مارلے جوش میں آکر
— Naveed Ahmed (@latestupdate7) November 20, 2019