سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کی منیجمنٹ کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
برسبین ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کے فیصلوں پر سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے تنقید کی ہے۔
ڈین جونز نے بابر اعظم کو نیچے کے نمبرز پر بیٹنگ کیلئے بھیجنے پر مایوسی کا اظہار کیا، اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بابر کو ٹاپ فور میں بیٹنگ کیلئے بھیجنا چاہیئے تھا۔
I have to say I am a little disappointed that Babar is listed to bat at 6! He should be in top 4! #AUSvsPAK
— Dean Jones AM (@ProfDeano) November 21, 2019
سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا نے فاسٹ بولر محمد عباس کو فائنل الیون میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا، ٹویٹ میں لکھا کہ عباس ایک کوالٹی بولر ہیں اوران کا ریکارڈ بھی شاندار ہے۔
Big shock for mine that Mohammed Abbas has been left out of the Pakistan 11. Reliable quality seam bowler with a super test match record.
— Mark Waugh (@juniorwaugh349) November 20, 2019